صدارت ملنے پر جنیداکبر کا اظہار

پی ٹی آئی صوبائی صدارت ملنے پر جنیداکبر کا اظہار تشکر، جدوجہد کا عزم

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کی صوبائی صدارت ملنے پر جنیداکبر کا اظہار تشکر، انہوں نے بھرپور جدوجہد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
جنید اکبر نے کہا کہ میں مڈل کلاس کا بندہ ہوں اور یہ پوزیشن مجھے محنت کی وجہ سے ملی، مڈل کلاس بندے کو صوبائی صدارت ملنے کی مثال دوسری پارٹیوں میں نہیں ملتی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں بانی پی ٹی آئی کا مشکور ہوں کہ انہوں نے علی آمین ، عاطف خان اور شاہ فرمان کے مشورے سے مجھے صوبائی صدر کا عہدہ دیا، میں نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز گاؤں کے صدارت سے کیا۔ تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ انشاءاللہ بانی پی ٹی آئی اور کارکنان کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا، پارٹی میں کسی بھی گروپ بندی کی گنجائش نہیں، ہم ایک تھے، ایک ہیں اور انشاءاللہ ایک رہیں گے۔
انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ میں اپنے قائد عمران خان کا بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے صوبائی صدر کا عہدہ دیا۔ میں مڈل کلاس کا بندہ ہوں اور یہ پوزیشن مجھے محنت کے وجہ سے ملی۔ جس کی مثال دوسرے پارٹیوں میں نہیں ملتی۔ یاد رہے تحریک انصاف کی صوبائی صدارت ملنے پر جنیداکبر کا اظہار تشکر، انہوں نے بھرپور جدوجہد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف کو لکھے عمران خان کے خط کی رسید بھی نہیں آئے گی، عرفان صدیقی