مؤذن نے پیش امام کو قتل

لکی مروت میں مؤذن نے پیش امام کو قتل کر دیا

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت میں مؤذن نے پیش امام کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مؤذن نے اذان کے الفاظ درست ادائیگی کی ہدایت پر پیش امام کو مسجد کے حجرے میں قتل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ سٹی کی حدود محلہ خوائیداد خیل میں فائرنگ سے پیش امام مولانا ممتاز خان جاں بحق ہو گئے ہیں، پولیس نے پیش امام کے بھائی مولانا میرزعلی خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم مشکواۃ اللہ کو گرفتار کرلیا۔
یاد رہے کہ مقتول پیش امام اور ملزم موذن کے درمیان آذان کے صحیح الفاظ کی ادائیگی پر تکرار ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  ٹرمپ کی نئے ٹیرف کی دھمکیوں کے بعد عالمی منڈی میں سونا ریکارڈ مہنگا