سینکڑوں غیر قانونی تارکین وطن امریکہ

سینکڑوں غیر قانونی تارکین وطن امریکہ سے ملک بدر

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوران انتخابی مہم جو وعدہ کیا اسے ایفا کرنے میں لگ گئَے، سب سے پہلے سینکڑوں غیر قانونی تارکین وطن امریکہ سے ملک بدر کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ میں سینکڑوں غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کرکے ملک بدر کر دیا گیا، یہ فیصلہ صدر ٹرمپ کے حالیہ فیصلوں میں سے ایک ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے 538 غیرقانونی جرائم پیشہ تارکین وطن کو گرفتار کر کے فوجی ہوائی جہاز کے ذریعے ڈی پورٹ کر دیا۔
یہ بات امریکی صدر کے پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں بتائی، ان کا کہنا تھا کہ یہ تاریخ کی سب سے بڑی ملک بدری ہے، صدر ٹرمپ کے عوام سے کیے گئے وعدے پورے ہو رہے ہیں۔
نومنتخب صدر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے موقع پر اپنے منشور میں غیر قانونی امیگریشن کے خلاف سخت قوانین نافذ کرنے کا وعدہ کیا تھا اور انہوں اپنے دوسرے دور صدارت کا آغاز بھی کئی ایگزیکٹو آرڈرز کے ذریعے کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوران انتخابی مہم جو وعدہ کیا اسے ایفا کرنے میں لگ گئَے، سب سے پہلے سینکڑوں غیر قانونی تارکین وطن امریکہ سے ملک بدر کر دیئے گئے۔

مزید پڑھیں:  اوپن اے آئی خریدنے کیلئے ایلون مسک نے اربوں ڈالر داو پر لگا دیئے