ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میںافسوس واقعہ پیش آیا، مارٹر گولہ پھٹنے سے بچہ جاںبحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے، جو کہ ہسپتال میںزیر علاج ہیں.
تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل اعظم ورسک بازارِ کے قریب بچوں کے ہاتھوں میں مارٹر گولہ پھٹ گیا،جس کے نتیجے میں ایک بچہ ہسپتال میں جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے.
مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ زخمی ہونے والے تینوںبچے ہسپتال میںزیر علاج ہیں، اس واقعے کی تصدیق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے بحی کر دی ہے، انہوں نے کہا کہ مارٹر گولہ پھٹنے سے بچہ جاںبحق جبکہ تین زخمی ہو گئے ہیں، تینوںزخمی بچے ہسپتال میں زیرعلاج ہیں. واقعہ اعظم ورسک پولیس سٹیشن کے قریب پیش آیا ہے، جان بحق اور تین زخمی بچوں کا تعلق وزیر اشرف خیل قبیلے سے بتایا جاتا ہے۔
ڈی پی او آصف بہادر کا کہناہے کہ راستے میں پڑا مارٹر گولہ بچوں نے اٹھایا جو ان کے ہاتھ میںہی پھٹ گیا، مقامی لوگوں کے مطابق بچوں کی عمریں 8 اور دس سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں، زخمی بچوں میں دو بھائی بھی شامل ہیں . اہل علاقہ نے حکومت سے درخواست کی گئی کہ متاثرہ بچوں کے لواحقین کی مالی امداد کی جائے اور زخمیوں کے مفت علاج کے لئے اقدامات کئے جائیں.
