ویب ڈیسک: ضلع کوہاٹ میںچیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے کرم امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کرم والوں کی شکایات کا ازالہ کرے گی، کرم امن معاہدہ آسان نہیں تھا،علاقے میںقانون کا نافذ کرنا ہمارا فرض ہے، اور ہم اسے نافذ کر کے اپنا فرض نبھائیں گے.
انہوں نے کہا کہ میری قوم پاکستان ہے، قانون کا نافذ کرنا ہمارا فرض ہے اور ہم نافذ کریں گے، تاکہ علاقے میںامن و آمان قائم کیا جا سکے، انہوں نے سوال کیا کہ چلو مان لیا کہ قافلے پر حملہ کسی اور نے کیا ہے لیکن لوٹا کس نے؟ کرم امن معاہدہ آسان نہیں تھا، اس کی تکمیل پر مبارکباد پیش کرتا ہوں.
چیف سیکرٹری کا مزید کہنا تھا کہ امن صرف دستخط سے نہیں آئے گا، بلکہ اس معاہدے پر عملدرآمد سے ہی علاقے میںامن آئے گا، ہمارا یہ یقین ہےکہ آپ ملک دشمنوں کےساتھ نہیں ملیں گے ، خدارایہ یقین قائم رہنے دیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ امن معاہدے کے 14 نکات کے ایک ایک شق پرآپ کے تعاون سے عملدرآمد ہوگا.
ندیم افضل چوہدری کا جرگہ سے کہنا تھا کہ آپ امن دشمنوں کی نشاندہی کریں، جان دینے کے لئے ہم خاضر ہیں.
