ویب ڈیسک: افریقی ملک سوڈان کے میں سعودی ہسپتال پر ڈرون حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 67افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہو گئے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈرون حملے کے نتیجے میں ہسپتال کی ایمرجنسی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی، حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔
سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان تقریباً دو سال سے جنگ جاری ہے۔
گزشتہ برس مئی سے ریپڈ سپورٹ فورس نے الفشر شہر کا محاصرہ کر رکھا ہے تاہم وہ شہر کا کنٹرول حاصل نہیں کر سکی کیونکہ انہیں سوڈانی فوج کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے۔
مقامی سماجی تنظیم دارفر جنرل کوآرڈینیشن آف کیمپس فار دی ڈسپلیسڈ اینڈ ریفیوجیز کے مطابق جمعے کی صبح آر ایس ایف کی گولہ باری کے نتیجے میں ابو شوک کے قحط زدہ کیمپ میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے۔
