ویب ڈیسک: غزہ جنگ معاہدے کے تحت اسرائیل نے خواتین فوجیوں کے بدلے 200فلسطینی قید ی رہا کردیئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت مغویوں کی رہائی کے دوسرے مرحلے میں 4خواتین اسرائیلی فوجیوں کو رہا کیا۔
خواتین اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کی پروقار تقریب غزہ کے فلسطین اسکوائر پر ہوئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ تقریب کیلئے خاص اہتمام کیا گیا تھا ۔
بعد ازاں اسرائیل نے معاہدے کے تحت 200فلسطینی قیدی رہا کر دیے جن میں سے 114فلسطینی قیدی مقبوضہ مغربی کنارے پہنچے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ 70 فلسطینی قیدی مصر اور 16 فلسطینی قیدی غزہ کے علاقے خان یونس پہنچ گئے۔
اسرائیلی قید سے رہا ہونے والوں میں رائد السعدی بھی شامل ہیں جو 36 سال سے اسرائیلی قید میں تھے۔
