پولیس اہلکار کا خاتون کو تھپڑ

مانسہرہ میں پولیس اہلکار کا خاتون کو تھپڑ،خاتون نے بھی بدلہ چکادیا

ویب ڈیسک: مانسہرہ میں پولیس اہلکار نے خاتون سے بدتمیزی کرتے ہوئے تھپڑ رسید کردیئے جواب میں خاتون نے بھی تھپڑ مار کر بدلہ لے لیا ۔
تفصیلات کے مطابق گڑھی حبیب اللہ برارکوٹ ہائی وے پولیس اہلکار نے برارکوٹ میں ناکہ پر خاتون سے بدتمیزی کرتے ہوئے تھپڑ رسید کئے جس پر شہریو ں احتجاج شروع کیا ۔
شہریوں نے سڑک کو مکمل بلا کرکے پولیس اہلکار سے خاتون سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ۔
بعد ازاں ایس پی پولیس بالاکوٹ اور ایس پی ٹریفک کے سامنے پولیس اہلکار کو عورت سے تھپڑ رسید کروا دیئے جس پر متاثرہ فیملی کی جانب سے احتجاج ختم کردیا گیا ۔
دوسری جانب انکوائری اور قانونی کاروائی کی بجائے متاثرہ خاتون سے تھپڑ مروانے پر پولیس اہلکاروں نے افسران سے شدید احتجاج کیا ۔

مزید پڑھیں:  چین سے 3اعشاریہ 4ارب ڈالرکا قرضہ ری شیڈول کرنے کی درخواست