ویب ڈیسک: سوات میں گیس سلنڈر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں خاتون اور تین بچے زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ مینگورہ شریف آباد میں آیا جہاں رات کو نامعلوم وجوہات کی بناء پرگھر کے اندر سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا ۔
سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں خاتون تین بچوں سمیت زخمی ہو گئی جنہیں فوری طورپر سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
مساثرین کو بعد ازاں علاج معالجے کے لئے پشاور کے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
