نومولود بچہ جاں بحق

ایوب میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹروں کی غفلت سے نومولود بچہ جاں بحق

ویب ڈیسک: ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل کمپلیکس میں گائنی ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت نومولود بچہ جاں بحق ہو گیا ۔
متاثرین کے مطابق ڈلیوری کے لئے لالی جانے والی خاتون کو وارڈ میں داخل نہ کیا گیا جس نے واپسی پر ہسپتال کے مین گیٹ پر بچے کو جنم دیا اس دوران شدید سردی کے باعث بچہ جان کی بازی ہارگیا۔
متاثرہ خاندان نے کارروائی کے لئے ڈی ایم ایس کو باقاعدہ طورپر تحریری درخواست دے دی ۔
متاثرین کے مطابق بچے کی موت ڈاکٹرز کی غفلت سے ہوئی وزیراعلیٰ ہمیں انصاف دلوائیں ۔
دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ نے اس حوالے سے اپنا موقف دینے سے انکار کیا ۔

مزید پڑھیں:  زوال کا رخ ترقی کی طرف موڑ دیا ہے، میاں نواز شریف