ویب ڈیسک: مالاکنڈ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ مالاکنڈ کے علاقہ پلئی باز درہ میں پیش آیا جہاں فائرنگ کے نتیجے میں گلاب زادہ ولد رازق دار نامی شخص شدید زخمی ہو گیا ۔
ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مجروح کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی ۔
