خیبر پختونخوا حکومت میں بھی تبدیلیاں

خیبر پختونخوا حکومت میں بڑی تبدیلیاں متوقع

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے صوبائی صدر علی امین گنڈاپور کے بعد خیبرپختونخوا حکومت میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں بڑی تبدیلیوں کی لہر چلنے کے بعد ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے ۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پارٹی صدارت کے بعد صوبائی کابینہ میں بھی بہت جلد تبدیلیاں متوقع ہیں، کابینہ میں قلم دانوں کی تبدیلی کے علاوہ نئے لوگوں کو سامنے لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع نے مزید بتایا کہ گڈگورننس کمیٹی کی وزرا سے متعلق رپورٹ پارٹی کے نئے صدرجنید اکبر کو دیے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب ذرائع نے کہا ہے کہ پارٹی کارکنان کو ہدایت کی گئی ہے کہ 8فروی پر فوکس ہے اور اس کیلئے تیاری کرلیں اور نئے صوبائی صدرجنیداکبر نے صوبائی سطح پر پارٹی کے کئی اہم رہنماوں سے ٹیلی فونک رابطے بھی کیے ہیں۔
پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ پارٹی میں قربانیاں دینے والے اہم رہنمائوں کو ذمہ داری سونپنے کافیصلہ کرلیا گیا ہے کیونکہ 9 مئی کے بعد قربانیاں دینے والے کئی اہم رہنما پس منظر میں چلے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  امتحانات اپریل تک مؤخر کرنے سے تعلیمی سیشن متاثر ہوگا، ماہرین تعلیم