26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر

سپریم کورٹ: 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر پہلی سماعت آج ہوگی

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ آف پاکستان میں‌ 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر پہلی سماعت آج ہوگی، اپنی نوعیت کے اولین کس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بنچ کرے گا. بینچ کے دیگر ججز میں‌ جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال کے نام شامل ہیں۔
درخواستوں پر سماعت کیلئے سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔ 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں کی تعداد 29 سے زائد ہے، ان درخواستوں میں آئینی ترمیم پاس کرانے کے طریقہ کار سمیت عدلیہ کی آزادی ختم کرنے کا موقف بھی واجح طور پر اختیار کیا گیا ہے، ان دائر درخواستوں میں 26 ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں تحریک انصاف سمیت دیگر فریقین نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کی پارٹی مینجمنٹ سیل کی ذمہ داریاں زبیر قریشی کے حوالے