مولانا قاضی ظہور احمد نامعلوم افراد

پشاور، مولانا قاضی ظہور احمد نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل

ویب ڈیسک: صوبائِی دارالحکومت پشاور میں عالم دین کی ٹارگٹ کلنگ، مولانا قاضی ظہور احمد نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل کر دیئے گئے۔
پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں عالم دین مولانا قاضی ظہور احمد نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل کر دیئے گئے ہیں، مولانا قاضی ظہور نماز عشاء اور بعد ازاں درس سے فارغ ہونے کے بعد گھر جا رہے تھے کہ نشانہ بنائے گئے۔
پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جائے وقوعہ سے کارتوس کے 2 خول برآمد ہوئے، مرحوم کے بھائی عطاء اللہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ، تفتیش شروع کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:  صوابی میں پی ٹی آئی جلسے کیلئے پنڈال سج گیا،قافلوں کی آمدجاری