دہشتگردی کیخلاف قوم کا اتحاد

دہشتگردی کیخلاف قوم کا اتحاد کے موضوع پرمجلس مشاورت آج منعقدہوگی،بیرسٹرسیف

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف قوم کا اتحاد کے موضوع پر مجلس مشاورت آج منعقد ہوگی، اسلام آباد میں ہونے والی اس مجلس کی میزبانی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس مشاورت اسلام آباد میں خیبرپختونخوا ہاؤس میں منعقد ہو رہی ہے، جس میں ملک کے ممتاز مذہبی قائدین، تمام مکتبہ ہائے فکر کے دینی راہنما اور اہم قومی راہنما شریک ہوں گے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ مجلس مشاورت میں قومی اتحاد، یک جہتی اور دہشت گردی کے تدارک سمیت دیگر مسائل کے حل پر غور کیا جائے گا۔ یہ مجلس بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ہو رہی ہے۔ یاد رہے دہشتگردی کیخلاف قوم کا اتحاد کے موضوع پر مجلس مشاورت آج منعقد ہوگی، اسلام آباد میں ہونے والی اس مجلس کی میزبانی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئی جی پختونخوا کا دہشتگردوں سے لڑنیوالے پولیس جوانوں کیلیے انعام کا اعلان