سینئر سٹیزن کلب قائم کرنے

خیبرپختونخوا حکومت کا شہریوں‌کی سہولت کیلئے سینئر سٹیزن کلب قائم کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: شہریوں کی سہولت کیلئے پہلی بار سرکاری سطح پر سینئر سٹیزن کلب قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، جہاں شہریوں کو زندگی کی تمام تر ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی. اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ملک میں اپنی نوعیت کاپہلا سرکاری سطح پر سنئیر سٹیزن کلب قائم کیا جارہا ہے، جس کی ابتدا پشاور سے کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سینئر سٹیزن کلب کے اس پروجیکٹ کی فزیبیلٹی رپورٹ اور پی سی ون تیاری کے آخری مراحل میں ہے، کلب میں 58 سال سے زائد عمر افراد کو خدمات فراہم کی جائیں گی۔
علی امین گنڈاپور نے اس حوالے سے مزید کہا کہ سینئر سٹیزن کلب قائم کیا جارہا ہے جو کہ اپنی نوعیت کا پہلا پراجیکٹ ہے جو کہ سینئر شہریوں کیلئے شروع کیا جا رہا ہے، یہاں پر تمام افراد کو طبی امداد مفت فراہم کی جائیں گی، جبکہ ان کیلئے کھانے، پینے، انڈر گیمز، جیم، سیلون سمیت دیگر سہولیات بھی موجود ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کلب میں رہائشی کمرے بھی بنائے جائیں گے، جہاں ممبران عارضی طور پر رہائش بھی اختیار کر سکیں گے، اور اس پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد اس کا دائرہ کار مزید اضلاع تک بھی پھیلایا جائیگا۔ یاد رہے کہ خیبرپختوانخوا حکومت کی جانب سے اپنی موعیت کا پہلا سینئر سٹیزن کلب قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  پشاور، طلباء کا استاد کو ہراساں کرنے کا واقعہ رپورٹ، ڈی ای او کاایکشن