شہبازشریف صرف اپنی کرسی بچانے کیلئے

شہبازشریف صرف اپنی کرسی بچانے کیلئے بیٹھے ہیں، شاہد خاقان عباسی

ویب ڈیسک: عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج ملکی حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں جبکہ شہبازشریف صرف اپنی کرسی بچانے کیلئے بیٹھے ہیں، انہیں ملکی حالات کا ادراک نہیں۔
عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ جس ملک میں انٹرنیٹ کی سہولت بند کر دی جاتی ہے وہ ملک ترقی نہیں کر سکتا، آج کے اس دور میں جہاں انٹرنیٹ اور میڈیا کا ہر جگہ طوطی بولتا ہے وہاں پیکا کے ذریعے آزادیوں کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ کا اتحاد مفاد کا اتحاد ہے جبکہ شہباز شریف صرف اپنی کرسی بچانے کے لیے بیٹھے ہیں۔ لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر اوورسیز پاکستانیوں نے پیسہ بھیجنا بند نہیں کیا، پاکستان میں افراط زر میں کمی آئی ہے مگر مہنگائی مزید بڑھی ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف صرف اپنی کرسی بچانے کیلئے بیٹھا ہوا ہے ، جبکہ پیکا کے ذریعے آزادیوں کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان اقدامات سے عالمی سطح پر ملک کی بدنامی ہو رہی ہے.

مزید پڑھیں:  بحری تجارت کا معیشت میں بنیادی کردار ہے، خواجہ آصف