امریکہ کا اسرائیل کو 2ہزار پاؤنڈ وزنی بم فراہم کرنے کا گرین سگنل

ویب ڈیسک: امریکہ کا اسرائیل کو 2ہزار پاؤنڈ وزنی بم فراہم کرنے کا گرین سگنل ، اس سے ان کی طاقت میں مزید اضافہ ہو جائیگا جبکہ فلسطینیوں کے سر پر لٹکتی تلوار جس کے ہٹ جانے کی امید تھی دم توڑتی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ کا اسرائیل کو 2ہزار پاؤنڈ وزنی بم فراہم کرنے کی اجازت دینے کے اعلان کے ساتھ ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو یہ بم آج ہی فراہم کئے جائیں گے، وہ طویل عرصے سے ان کا انتظار کر رہے تھے۔ اسرائیل کو بم فراہمی پر عائد پابندی ہٹانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں امریکی صدر نے کہا ہے کہ اسرائیل نے یہ بم خریدے ہیں، اس لیے پابندی ہٹائی۔ ٹرمپ کے اس اقدام پر نیتن یاہو نے اظہار تشکر کیا۔
نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی دفاع کے لیے حمایت پر صدر ٹرمپ آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، یاد رہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے غزہ میں شہریوں پر بمباری کیلئے اسرائیل کو ان بموں کی فراہمی روکی تھی.

مزید پڑھیں:  کوئٹہ، قومی شاہراہوں پر بھتہ خوری اور بدامنی کے باعث کوچ سروس معطل