ویب ڈیسک: جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 22افراد شہید جبکہ 124 زخمی ہو گئے ہیں۔
جنگ بندی معاہدے کے تحت جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوج کے انخلا کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد گھروں میں ڈکیتی کرنے والے شہریوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 22افراد شہید جبکہ 124 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
لبنانی وزارت صحت کے مطابق صیہونیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والوں میں ایک فوجی اہلکار اور 6 خواتین بھی شامل ہیں، اسرائیلی فوج نے 19 سرحدی دیہاتوں میں اپنے گھروں کے لوٹنے والی شہریوں کو نشانہ بنایا۔
