ویب ڈیسک: اشیائے ضروریہ پر مشتمل 120گاڑیوں کا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا، کرم متاثرین کو امدادی رقوم دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپر کرم کے لیے اشیائے خورد و نوش سمیت دیگر سامان پر مشتمل 120گاڑیوں کا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا، اس دوران کرم متاثرین کو امدادی رقوم دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ جرگے میں لوئر کرم کے عمائدین نے شرکت کی لیکن اپر کرم اور پاراچنار کے عمائدین نے انکار کیا تھا، تاہم اپر کرم اور پاراچنار کے مشران کے ساتھ حکومتی جرگہ جلد متوقع ہے۔
ضلع کرم میں امن و امان کے قیام اور راستوں کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، اشیائے ضروریہ پر مشتمل 120گاڑیاں ہنگو سے پاراچنار روانہ کی گئیں۔
اس حوالے سے ڈی پی او ہنگو محمد خالد خان کا کہنا ہے کہ ان گاڑیوں کا قافلہ خیریت سے پاراچنار پہنچ چکا، جبکہ کوہاٹ کمشنر معتصم باللہ اور آر پی او عباس مجید مروت نے بگن کا دورہ کیا، اور وہاں پر ہونے والے نقصان کا بھی جائزہ لیا۔
سرکاری زرائع کے مطابق کوہاٹ میں 25 جنوری کو ہونے والے حکومتی جرگے میں لوئر کرم کے عمائدین نے شرکت کی تھی لیکن اس میں شرکت کرنے سے اپرکرم اور پاراچنار کے عمائدین نے سے انکار کیا تھا جن کے ساتھ حکومتی جرگہ جلد متوقع ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق کرم کے راستوں اور قافلے کی حفاظت پولیس اور ضلعی انتظامیہ کر رہی ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز بھی معاونت کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں ذمہ داران سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
قافلہ کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، قافلے کی حفاظت پولیس اور ضلعی انتظامیہ کر رہی ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز بھی معاونت کے لیے ہمہ وقت موجود رہی،
دوسری جانب اپر کرم کے چار ہزار سے زیادہ اوورسیز اور 3 ہزار سے زیادہ طلباء و طالبات نکلنے کے منتظر ہیں۔ دونوں طرف ہزاروں کی تعداد میں افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ یاد رہے ٹل سے پاراچنار کیلئے 70 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ روانہ ہو گیا ہے، اشیائے خوردونوش، پھل، سبزی، پرچون اور ادویات کی گاڑی بھی اس کانوائے میں شامل ہیں۔
