حماس نے فلسطینیوں کو بے گھر

حماس نے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کا منصوبہ مسترد کر دیا

ویب ڈیسک: حماس نے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کا منصوبہ مسترد کر دیا، یہ منصوبہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اردن اور مصر مزید فلسطینیوں کو پناہ دیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کے شہریوں کے حوالے سے بیانات پر حماس نے سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس امریکی تجویز کو ناکام بنا دے گی، حماس کے سیاسی بیورو کے رکن نے غزہ کی پٹی کے مکینوں کو مصر اور اردن منتقل کرنے کے امریکی صدر کے خیال کو ناکام کرنے کا عزم کیا۔
حماس نے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کا منصوبہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح ہمارے لوگ کئی دہائیوں میں نقل مکانی اور ایک متبادل وطن کے تمام منصوبے ناکام بناتے آرہے ہیں، وہ ایسے منصوبوں کو بھی ناکام بنائیں گے، وہ ٹرمپ کی حالیہ تجویز کا حوالہ دے رہے تھے۔
تحریک اسلامی جہاد نے بھی اس تجویز کی مذمت کی اور کہا ہے کہ یہ تجویز جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، انہوں نے ٹیلی گرام پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک بیان میں کہا کہ ہم امریکی صدر کے ان بیانات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کرک میں پولیس چوکی پر شرپسندوں کا حملہ ،3اہلکار شہید ،3زخمی