ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کیا گیا ہے، کابینہ میں دیرینہ کارکنان کی شمولیت کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے، تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ اہم فیصلے بانی چئیرمین کی مشاورت کے بعد نافذ عمل ہونگے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے 8 فروری کے بعد بہت اہم فیصلے کئے جائیں گے، اس دوران سزا و جزا کا عمل بھی تیز کیا جا رہا ہے۔
زرائع نے بتایا ہے کہ کارکردگی کی بنیاد پر بانی پی ٹی ائی سے مشاورت پر کابینہ میں تبدلی ہوگی، دیرینہ کارکنان پارٹی کا سرمایہ ہیں، ان کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا، صوبائی کابینہ میں تبدیلی عوام اور کارکنان کے مسائل حل ہونے کے لئے کی جائے گی۔ پارٹی زرائع کے مطابق کارکردگی کی بنیاد پر کارکنان کو عزت دینے والے صوبائی اسمبلی ممبران کو سامنے لایا جائے گا، اس دوران بتایا گیا ہے کہ پسند نا پسند کا باب اب بند، اہم فیصلے بانی چئیرمین کی مشاورت کے بعد نافذ عمل ہونگے۔
