سیاسی ودینی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس

پشاور، سیاسی ودینی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس، کرم اور افغانستان مسائل زیر بحث

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت سیاسی ودینی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس سے مخلتف جماعتوں اور مکاتب فکر کے زعماء نے شرکت کی اور اہم تجاویز پیش کیں، ج بکہ اس دوران کرم اور افغانستان مسائل زیر بحث رہے۔
شرکاء میں لیاقت بلوچ، علامہ ابتسام ظہیر، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر، قاری یعقوب شیخ، محمد علی درانی، علامہ روف حسن نقوی، پیر ہارون گیلانی اور دیگر شامل ہیں۔ شراکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے اپنی تجاویز پیش کیں۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ ایک اہم قومی مسئلے پر اس طرح کے مشاورتی اجلاس کا انعقاد انتہائی احسن اقدام ہے، جس پر وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور مبارکباد کے مستحق ہیں، اس سلسلے میں خیبرپختونخوا پختونخوا حکومت کا کردار قابل ستائش ہے۔ اجلاس کے شراکاء کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا یہ اقدام دیگر صوبائی حکومتوں اور وفاقی حکومت کے لئے قابل تقلید ہے، دہشتگردی، فرقہ واریت، لسانی تعصب اور لاقانونیت جیسے قومی مسائل کے لئے قومی اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ایک قومی مسئلہ ہے، آج کے مشاورتی اجلاس کو بنیاد بنا کر قومی اتحاد کے لئے ایک بنیاد بنا کر اس کے تسلسل کو آگے بڑھانا ہے، اس سلسلے میں تمام سیاسی و دینی جماعتوں کی اگلا بیٹھک پشاور میں ہو جائے، جس کے بعد تمام صوبوں میں بھی ایسی نشستیں منعقد کی جائیں۔
شراکاء کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پڑوسی ملک افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر کرنا ہونگے، جبکہ کرم کے مسئلے کے پائیدار حل کے لئے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کو ساتھ لیکر آگے بڑھنا ہوگا۔ یاد رہے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت سیاسی ودینی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا.

مزید پڑھیں:  معمول سے کم بارشیں،پنجاب میں خشک سالی الرٹ جاری کردیا گیا