تیز رفتار گاڑی کھائی میں گرنے

بونیر، تیز رفتار گاڑی کھائی میں گرنے سے خاتون جاں بحق ،3افراد زخًمی

ویب ڈیسک: ضلع سوات کے علاقے بونیر میں ڈرائیور سے بے قابو تیز رفتار گاڑی کھائی میں گرنے سے خاتون جاں بحق ، جبکہ 3 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق بونیر کے علاقے باباجی کنڈاوں کے گردونواح میں ڈرائیور سے تیز رفتار گاڑی بےقابو ہو کر کھائی میں جا گری، اس حادثے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔
مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ زخمیوں میں 3 بچے اور ایک معمر شخص شامل ہے، امدادی ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ڈگر منتقل کر دیا۔ یاد رہے ضلع سوات کے علاقے بونیر میں ڈرائیور سے بے قابو تیز رفتار گاڑی کھائی میں گرنے سے خاتون جاں بحق ، جبکہ 3 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کی بےدخلی بغیر غزہ کی تعمیرنو پر مصر اور اردن متفق