اراضیات تنازعہ پر فائرنگ سے باپ

چارسدہ، اراضیات تنازعہ پر فائرنگ سے باپ بیٹا قتل، 3 افراد شدید زخمی

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ میں اراضیات تنازعہ پر فائرنگ سے باپ بیٹا قتل جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ضلع چارسدہ کے تھانہ مندنی کی حدود میں مندنی خوڑ کے مقام پر مبینہ ملزمان نے موٹر کار پر فائرنگ کر کے معرفت شاہ اور اس کا بیٹا قتل کر لیا جبکہ تین افراد شدید ز خمی ہو گئے۔
مقتولین اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ واقعے کی ایف آئی آر تاحال درج نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کی ہٹ دھرمی بدستور جاری، مزید 2 فلسطینی شہید، 4 زخمی