ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں سبزیاں سستی ہو گئیں، ٹماٹر 70، پیاز 100 روپے جبکہ آلو اور مٹر کی قیمتیں بھی کم کر دی گئیں۔
پشاور میں سبزیوں کی فی کلو قیمت میں 10 سے 50 روپے کی کمی کر دی گئی ہے، سرکاری نرخنامے کے مطابق ٹماٹر کی قیمت میں بیس روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد ٹماٹروں کے نئے نرخ 70 روپے فی کلو کی سطح پر آ گئے۔
پیاز کی قیمت 10 روپے کم ہو کر سرکاری نرخنامے کے مطابق 100 روپے فی کلو ہو گئی ہے، جبکہ 50 روپے فی کلو قیمت کم ہونے کے بعد شملہ مرچ فی کلو 180 روپے سے 130 روپے پر آئی گئی۔ مٹر کی فی کلو قیمت میں 50 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئے ریٹ 150 روپے کلو ہو گئے ہیں۔ آلو فی کلو 80، لہسن 600، ادرک 320 اور لیموں کی فی کلو قیمت 120 روپے مقرر کی گئی ہے۔
یاد رہے صوبائی دارالحکومت پشاور میں سبزیاں سستی ہو گئیں، ٹماٹر 70، پیاز 100 روپے جبکہ آلو اور مٹر کی قیمتیں بھی کم کر دی گئیں، 50 روپے فی کلو قیمت کم ہونے کے بعد شملہ مرچ فی کلو 180 روپے سے 130 روپے پر آئی گئی۔
