ویب ڈیسک: صوبہ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے ایک با پھر ثابت کر دکھایا کہ ان کی نظر میں وفاداری کوئی معنی نہیں رکھتی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین کی وفاداری کام نہ آئی، بلکہ وہ بشری کی شکایتوں پر ہٹا دیئے گئے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی بار بار کی شکایتوں پر علی امین کو ہٹا دیا گیا، اس موقع پر ان کی خدمات بھی نہِیں دیکھی گئیں، بس ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرنے کے بعد عہدہ سے ہٹا دیا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے صوبائی صدارت سے ہٹا کر علی امین گنڈا پور کو وفاق کی اکائیوں کو کمزور کرے کی وفاداری کا انعام دیا، ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ کو دوسرے صوبے پر چڑھائی کرنے کا حکم دے کر استعمال کر کے فارغ کر دیا گیا۔ عمران خان کی فطرت میں کسی کے ساتھ وفاداری ہے ہی نہیں، عمران خان ہر دوست، کارکن اور ساتھی کو اپنے ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کر کے ٹشو پیپر کی طرح پھینک دیتے ہیں۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ علی امین کو پارٹی کی صوبائی صدارت سے ہٹا کر عمران خان نے وفاداری کرنے والوں کی کمر میں چھرا گھونپنے کی اپنی روایت پھر دہرائی ہے، علی امین کی وفاداری کچھ کام نہ آئی اور بشری کی شکایتوں پر انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران نے علی امین گنڈاپور کو صوبائی صدارت کی عہدے سے ہٹا کر اچھا صلہ دیا، 9 مئی اور 26 نومبر کو نوجوانوں کو استعمال کیا اور پھر انہیں جیلوں میں سڑنے کیلئے اکیلا چھوڑ دیا، ساری زندگی دوسروں کو اپنے سیاسی مقاصد اور ذاتی مفادات کیلئے استعمال کرنے والے کی فطرت آج بھی نہیں بدلی۔
