علی امین کو پارٹی کی صوبائی

علی امین کو پارٹی کی صوبائی قیادت سے ہٹانے کی اندورنی کہانی سامنے آگئی

ویب ڈیسک: علی امین کو پارٹی کی صوبائی قیادت سے ہٹانے کی اندورنی کہانی سامنے آگئی، ماضی میں متحرک ہم خیال گروپ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شکایات لگائیں، جس پر وزیراعلیٰ خیبرپختوانِخوا سے عہدہ چھن گیا۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپورکےخلاف ماضی میں متحرک ہم خیال گروپ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کان بھرنا شروع کئے، گروپ میں شامل افراد نےبانی پی ٹی آئی سے جیل اور مقدمات میں پیشی کے دوران کیخلاف شکایات کےانبار لگائے۔
ذرائع نے ان اراکین میں عاطف خان،شکیل خان، جنید اکبراور مشال یوسفزئی کے نام لئے جو علی امین کیخلاف شکایت لگانے میں پیش پیش رہے۔ پی ٹی آئی میں اثرورسوخ رکھنے والی ایک خاتون بھی ہیں جنہوں نے وزیراعلیٰ کےخلاف شکایت لگائیں۔
ان کے علاوہ قاضی انورایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء بھی شکایت لگانےوالوں میں شامل ہیں۔ مخالف دھڑے نے بانی پی ٹی آئی کو صوبےمیں بیڈ گورننس اور کرپشن سےآگاہ کیا تھا۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی دھڑے بندی نہیں، جبکہ سب بانی کی بات مانتے ہیں، جس کا ثبوت علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ قبول کرنا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے جنید اکبر کو مبارک باد بھی دی۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور پر دو عہدوں کا بوجھ تھا، بحیثیت وزیراعلیٰ صوبے اور پارٹی کی خدمت جاری رکھنا ان کیلئے مشکل ہو رہا تھا۔
صوبائی صدر انصاف لائرز فورم قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو صرف اتنا کہا تھا کہ احتساب کاکوئی طریقہ کار ہونا چاہیے، میرے کہنے پر احتساب کمیٹی قائم کی گئی تھی، وزیراعلیٰ کے خلاف کوئی شکایات نہیں کی تھی، احتساب کمیٹی پی ٹی آئی پر لوگوں کےاعتماد کو برقرار رکھنے کیلئے بنائی، وزیراعلیٰ کےخلاف انصاف لائرز فورم کےوکلاء نے شکایات نہیں کی۔
یاد رہے علی امین کو پارٹی کی صوبائی قیادت سے ہٹانے کی اندورنی کہانی سامنے آگئی، ماضی میں متحرک ہم خیال گروپ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شکایات لگائیں، جس پر وزیراعلیٰ خیبرپختوانِخوا سے عہدہ چھن گیا۔

مزید پڑھیں:  میکسیکو: مسافر بس میں آتشزدگی سے44افراد جھلس کر ہلاک