شرح سود میں ایک فیصد کمی

سٹیٹ بینک کا شرح سود میں ایک فیصد کمی کا اعلان

ویب ڈیسک: سٹیٹ بینک کا شرح سود میں ایک فیصد کمی کا اعلان، نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا گیا، شرح سود 12 فیصد ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق سٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کا اعلان کر دیا جس کے بعد شرح سود 12 فیصد ہو گئی۔
گورنر سٹیٹ بینک نے نئے سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد معیشت میں استحکام لانا اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے، شرح سود میں اس کمی سے قرضوں کی سہولت میں اضافہ ہوگا اور عوام کو مالی سہولت فراہم ہوگی۔
گورنر سٹیٹ بینک نے دسمبر 2024 کی اقتصادی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی شرح 4.1 فیصد پر آگئی، دسمبر 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 58 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے سرپلس رہا، جو خوش آئند پیشرفت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1 ارب 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہا، اس کے ساتھ ہی ملک میں مجموعی زرمبادلہ ذخائر 16.19 ارب ڈالرز ہو گئے ہیں، جو ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ایک اچھا اشارہ ہیں۔
قبل ازیں ماہرین نے اس کمی کا پہلے سے امکان ظاہر کیا تھا، تاجروں نے اس حوالے سے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شرح سود کو سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے تاکہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ مل سکے اور معیشت میں بہتری آئے۔

مزید پڑھیں:  دیر چترال شاہراہ کھنڈرات میں تبدیل، مسافروں کو مشکلات کا سامنا