پراونشل ہیلتھ سروسزاکیڈمی سے فارغ طلبہ

پشاور، پراونشل ہیلتھ سروسزاکیڈمی سے فارغ طلبہ انٹرن شپ نہ ملنے پر سراپا احتجاج

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں پراونشل ہیلتھ سروسزاکیڈمی سے فارغ طلبہ انٹرن شپ نہ ملنے پر سراپا احتجاج، صوبائی حکومت اورمشیرصحت کیخلاف نعرے بازی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں پراونشل ہیلتھ سروسزاکیڈمی سے فارغ طلبہ انٹرن شپ نہ ملنے پر سراپا احتجاج ہیں، انہوں نے ہیلتھ سیکرٹریٹ میں صوبائی حکومت اور مشیر صحت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔
احتجاجی مظاہرے کی قیادت سٹوڈنٹس نرسنگ ایسوسی ایشن کے صدر طارق اللہ نے کی، انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ سے چار سالہ ڈگری لینے والے سٹوڈنٹس انٹرن شپ سے محروم ہیں، پشاورکےچارکالجز سے فارغ ہونے والے 600 سے زائد طلبہ و طالبات انٹرن شپ کے لئے خوار ہو رہے ہیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں انٹرن شپ سے محروم رہ جانے والے طلبہ کی تعداد 2600 سے زائد ہے، صوبائی حکومت کی جانب سے وعدوں کے باوجود بھی طلبہ کیساتھ سوتیلی ماؤں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر صوبوں میں سٹوڈنٹس کو انٹرن شپ اور ماہانہ وظا ئف دیئے جا رہے ہیں، جبکہ یہاں یہ سلسلہ رک گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، اراضی تنازع پر مزارعے و خوانین آمنے سامنے، 4 افراد زخمی