صحافیوں کا پیکا ایکٹ ترامیم کیخلاف

صحافیوں کا پیکا ایکٹ ترامیم کیخلاف کل ملک گیر احتجاج کا اعلان

ویب ڈیسک: صحافیوں کا پیکا ایکٹ ترامیم کیخلاف کل ملک گیر احتجاج کا اعلان، کل 28 جنوری کو مظاہرے دوپہر 3 بجے تمام پریس کلبز میں ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ پیکا میں کی گئی متنازع ترامیم کے خلاف 28 جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے، یہ مظاہرے دوپہر 3 بجے تمام پریس کلبز میں ہوں گے۔
سینیٹ کمیٹی کی جانب سے پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2025 میں ترامیم کی منظوری دئے جانے کے بعد ناقدین اسے آزاد میڈیا، سوشل میڈیا، اور آزادی اظہار پر قدغن لگانے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔ یہ ترامیم صدر کی منظوری کے بعد نافذ العمل ہوں گی۔
پی ایف یو جے نے ان ترامیم کو آئین کی روح کے منافی قرار دیتے ہوئے سخت مخالفت کا اظہار کیا ہے۔ یونین کے مطابق حکومت نے سینیٹ کے فیصلے سے قبل متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی اپیل کو نظرانداز کیا۔
اس حوالے سے پی ایف یو جے نے تمام یونینز آف جرنلسٹس سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے مقامی پریس کلبز میں بھرپور مظاہرے کریں تاکہ حکومت اور ترامیم کے ذمہ دار افراد تک احتجاج کا مضبوط پیغام پہنچایا جا سکے۔ یونین نے تمام صحافیوں کو اتحاد کا مظاہرہ کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ یہ اقدام آزادی صحافت کے تحفظ کے لیے انتہائی اہم ہے۔
یاد رہے صحافیوں کا پیکا ایکٹ ترامیم کیخلاف کل ملک گیر احتجاج کا اعلان، کل 28 جنوری کو مظاہرے دوپہر 3 بجے تمام پریس کلبز میں ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  وزارت انسداد منشیات کو ختم کر دیاگیا، نوٹیفیکیشن جاری