ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت کا خصوصی افراد کیلئَے الیکٹریکل وہیل چیئر فراہمی کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خصوصی افراد کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے، جس کے تحت خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے خصوصی افراد کیلئے الیکٹریکل وہیل چیئر فراہم کی جائیں گی۔
اس حوالے سے محکمہ سوشل ویلفیئر خیبرپختونخوا کا سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے خصوصی افراد کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے مراسلہ جاری کر دی گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے مستحق ملازمین کو وہیل چیئر دی جائیں گی۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی ہدایت پر مستحق ملازمین کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کردیا گیا ہے، اور اب تک 189 ملازمین کا ڈیٹا مرتب کیا گیا ہے جبکہ مزید ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے۔ مستحق سرکاری و نیم سرکاری ملازمین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لئے کیو آر کوڈ متعارف کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے خیبرپختونخوا حکومت کا خصوصی افراد کیلئَے الیکٹریکل وہیل چیئر فراہمی کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔
