ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا اسمبلی نے نگران دورحکومت میں بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا بل منظور کرلیا۔
صوبائی اسمبلی سے منظور ہونے والے بل کا اطلاق 22 جنوری 2023سے 29فروری 2024کے درمیان کی گئی بھرتیوں پر ہوگا، تاہم سن اور اقلیتی کوٹہ کیساتھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہونی والی بھرتیوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔
بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کو نکالنے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے سات رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس کے سربراہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ہوں گے۔
مزید کہا گیا ہے کہ تمام ادارے نگران دور کی بھرتیوں کے حوالے سے 30 دن میں رپورٹ مرتب کریں گے۔
صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کا کہنا ہے کہ نگراں دور میں دس ہزار سے زائد بھرتیاں کی گئیں جبکہ نگراں حکومت صرف روزمرہ کے معاملات ہی چلا سکتی تھی۔
