عمران خان کی درخواست بریت مسترد

جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان کی درخواست بریت مسترد

ویب ڈیسک: انسداد دہشتگری کی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی درخواست بریت مستردکردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان عمران خان، کرنل ریٹائرڈ اجمل صابر اور سہیل عرفان عباسی کی 9مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں دائر درخواست بریت پر سماعت کی ۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں پراسیکیوشن کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے عمران خان سمیت تین رہنمائوں کی درخواست بریت مسترد کردی ۔
درخواستوں کی سماعت کے دوران پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے دلائل دیتے موقف اپنایا کہ مقدمہ کا ٹرائل جاری ہے، 12 عینی شاہدین گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہوچکے ہیں، س وقت درخواست بریت کی سماعت مناسب نہیں۔
پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ عدالت پراسیکیوشن کو شہادت ریکارڈ کرانے کا موقع دے، اس سے قبل شیخ رشید کی درخواست بریت بھی ٹرائل عدالت نے مسترد کی جبکہ ہائی کورٹ نے بھی ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔
عدالت نے پراسیکیوشن کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے تینوں درخواستوں کو مسترد کردیا۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، اراضی تنازع پر مزارعے و خوانین آمنے سامنے، 4 افراد زخمی