گنڈا پور عمران خان ملاقات

وزیراعلیٰ گنڈا پور کی عمران خان سے ملاقات ،اہم امور پر گفتگو

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں غیر معمولی ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچے جہاں ان کی گاڑی کو بغیر روک ٹوک کے گیٹ نمبر 5سے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔
ملاقات کے لیے بانی پی ٹی آئی کو جیل سیل سے کانفرنس روم منتقل کیا گیا جہاں تقریباً ایک گھنٹے تک ملاقات جاری رہی، ملاقات میں خیبر پختونخوا میں امن وامان کی صورتحال، پارٹی امور اور سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی۔
دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں 8فروری کو پشاور میں جلسے کے حوالے سے مختلف امور پر بات چیت ہوئی جبکہ عمران خان نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو مختلف ہدایات بھی جاری کیں ۔
اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ایک گھنٹے کی ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور میڈیا سے گفتگو کئے بغیر واپس روانہ ہو گئے ۔

مزید پڑھیں:  لاہور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی جلسے کی درخواست پر آج ہی فیصلے کا حکم