قبائلی مشر ملک سنگین قتل

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے قبائلی مشر ملک سنگین ڈی آئی خان میں قتل

ویب ڈیسک: ڈیرہ اسماعیل میں فائرنگ کرکے جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے قبائلی مشر ملک سنگین کو قتل کردیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیاملک سنگین ڈیال روڈ پر گھر جارہے تھے کہ فائرنگ کرکے موت گھاٹ اتار دیا گیا ۔
پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے مقتول کی نعش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔
ملک سنگین کے قتل پر مختلف مکاتب فکر کے لوگوں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خاندان والوں سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا ۔

مزید پڑھیں:  بنوں ، نامعلوم شدت پسندوں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق