ویب ڈیسک: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے بلاول ہائوس کراچی میں ملاقات کی ہے ۔
ملاقات کے دوران عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید بھی موجود تھے ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کے درمیان خیبرپختونخوا کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی ۔
ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا میں قیام امن کی مخدوش صورت حال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان نے خیبرپختونخوا بالخصوص کرم میں امن و امان کی ناقص صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ۔
