پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا

باڑہ میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا

ویب ڈیسک:باڑہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار عبد الولی کی نماز جنازہ پولیس لائنز خیبر میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں سی سی پی پشاور قاسم علی ڈی پی او رائے مظہر اقبال ڈی سی خیبر بلال شاہد را ایس پی انوسٹیگیشن روح الامین اور دیگر پولیس افسران سمیت علاقہ معززین و شہید کے لواحقین نے شرکت کی۔
اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہیدکے جسد خاکی سلامی پیش کی جبکہ شرکا نے پھول چڑھائے اور ان کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔
سی پی پشاور نے شہید کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہید کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ شہید کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے ،واقعے میں ملوث عناصر کو جلد بے نقاب کرکے گرفتار کیا جائے گا ۔

مزید پڑھیں:  پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں، ترک صدر