فلائنگ کوچ اور کار تصادم

جمرود: فلائنگ کوچ اور کار کے درمیان تصادم میں 25افراد زخمی

ویب ڈیسک: جمرود میں فلائنگ کوچ اور موٹر کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 25افراد زخمی ہو گئے ۔
اطلاعات کے مطابق حادثہ پاک افغان شاہراہ شاگئی کے قریب پیش آیا جہاں فلائنگ کوچ اور ویڈز گاڑی کے درمیان تصادم ہوا ۔
حادثے کے نتیجے میں 25افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں سکیورٹی فورسز نے طبی امداد کے لئے فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا۔
حادثے کے فورا بعد امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں، جن کے تحت 8زخمیوں کو لنڈی کوتل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جبکہ 18 افراد کو جمرود سول ہسپتال پہنچایا گیا۔

مزید پڑھیں:  امریکی جج نے ٹرمپ کو یو ایس ایڈ کو مکمل ختم کرنے سے روک دیا