عمران اور بشریٰ کی عبوری ضمانتوں

عمران اور بشریٰ کی عبوری ضمانتوں میں 11 فروری تک توسیع

ویب ڈیسک: عمران اور بشریٰ کی عبوری ضمانتوں میں 11 فروری تک توسیع ، اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق خاتون اول کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کر لی گئی.
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے بشریٰ بی بی کی ایک اور عمران خان کی 6 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل انصر کیانی اور شمسہ کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل انصر کیانی نے سماعت کے دوران عدالت سے استدعا کی کہ بشریٰ بی بی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں گرفتار ہوئی ہیں، اس لئے ان کو حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل میں قید ہیں، ویڈیو لنک کے ذریعے ان کی حاضری لگائی جائے۔ جج افضل مجوکہ نے اس پر کہا کہ میں آج پیکا کے تحت درج مقدمات میں مصروف ہوں، اس لئے آج کچھ نہیں ہوگا، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔
سماعت کے دوران مقامی عدالت کی جانب سے سماعت کرتے ہوئے عمران اور بشریٰ کی عبوری ضمانتوں میں 11 فروری تک توسیع کر دی۔

مزید پڑھیں:  سہ ملکی سیریز : نیوزی لینڈ کیخلاف جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری