سویلینز کے ملٹری ٹرائلز کیخلاف انٹراکورٹ

سویلینز کے ملٹری ٹرائلز کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت آج ہوگی

ویب ڈیسک: سویلینز کے ملٹری ٹرائلز کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت آج ہوگی، سماعت کے لئے 7 رکنی آئینی بینچ مقرر کیا گیا ہے جس کی سربراہی جسٹس امین الدین خان کر رہے ہیں، بینچ کے دیگر ججز میں‌جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی ، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن کے نام شامل ہیں۔
سماعت کے دوران وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث آج بھی دلائل دیں‌گے، یاد رہے وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث دو ہفتوں سے دلائل جاری رکھے ہوئے ہیں.
ذرائع کے مطابق سویلینز کے ملٹری ٹرائلز کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کے حوالے سے عدالت عالیہ کی جانب سے وزارت دفاع سے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی تفصیلات بھی طلب کر رکھی ہیں۔ ملٹری کورٹس سے متعلق کیس کی آخری سماعت 17 جنوری 2025 کو ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:  5 فروری ظلم کیخلاف جدوجہد، آزادی کی تحریک کا دن ہے، مولانا