حکومت فیک نیوز کی آڑ میں

پیکا ایکٹ پر دھوکہ دیاگیا، حکومت فیک نیوز کی آڑ میں فیک قانون لا رہی ہے

ویب ڈیسک: پیکا ایکٹ پر دھوکہ دیاگیا، حکومت فیک نیوز کی آڑ میں فیک قانون لا رہی ہے، عرفان صدیقی جس مذاکراتی کمیٹی میں موجود ہوں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ حکومت نے میڈیا کو پیکا ایکٹ پر دھوکہ دیاگیا، حکومت فیک نیوز کی آڑ میں فیک قانون لا رہی ہے، میڈیا کو پیکا ایکٹ پر دھوکہ دینے والے مذاکرات میں کیسے مخلص ہو سکتے ہیں.
ان کا کہنا تھا کہ حکومت پیکا قانون کے ذریعے میڈیا کو زہر کا ٹیکہ لگا رہی ہے، اس کی مثال بالکل ایسے ہی ہے کہ جیسے 26 ویں‌ترمیم سے عدلیہ کو باندھ کر دکھ دیا گیا اور اس کی گردن پر چھری چلا دی ، بالکل اسی طرح اب حکومت میڈیا کی گردن بھی کاٹ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس حکومت نے پیکا قانون پر میڈیا سے دھوکہ کیا وہ پی ٹی آئی سے مذاکرات میں کیسے مخلص ہوسکتی ہے، عرفان صدیقی جس کمیٹی میں‌شامل ہوں وہ مذاکراتی کمیٹی کبھی کامیاب نہیں ہوئی۔
مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اڈیالہ جیل میں آزاد اور شریف خاندان رائیونڈ میں قید ہوچکا، ایون فیلڈ شریف خاندان کیلئے پریزن فیلڈ بن چکا ہے، اب وہ جو چاہیں کر لیں لیکن جہاں‌جائیں گے ان کی مشکلات میں‌اضافہ ہی ہوتا رہے گا۔

مزید پڑھیں:  ٹرمپ کا غزہ کو خریدنے کا اعلان نوآبادیاتی نظام کا آغاز ہے، فضل الرحمن