ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے وکیل کی توشہ خانہ2 کیس دوسرے بینچ منتقل کرنے کی استدعا، یہ کیس اس ہائیکورٹ کے بہت سینئر جج سُن چکے، عدالت نے عمران اور بشری کی بریت کی درخواستوں پر سنا جانے والا کیس مزید ملتوی کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکیل کی جانب سے توشہ خانہ2 کیس دوسرے بنچ منتقل کرنے کی استدعا کردی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس انعام امین منہاس نے توشہ خانہ2 کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کی، اس دوران وکیل صفائی بیرسٹر سلمان صفدر اور ایف آئی اے پراسیکیوٹر عمیر مجید عدالت کے روبرو پیش ہو ئے۔ دوران سماعت وکیل صفائی نے کیس دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے کلائنٹ کی ہدایات کے مطابق عدالت کے سامنے اپنی استدعا رکھتا ہوں، یہ کیس اس ہائیکورٹ کے بہت سینئر جج سُن چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خاور مانیکا نے بانی پی ٹی آئی کی عِدت کیس میں بریت کے خلاف اپیل دائر کی، اس کیس میں انہی گراؤنڈز پر کیس دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کا آرڈر ہو گیا، ہائیکورٹ میں اتنے سینئر ججز موجود ہیں اور مجھے اپنے کلائنٹ کی ہدایات ہیں، اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ یہ کیس کسی دوسرے بینچ کو منتقل کیا جائے۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ میرے پاس تحریری اعتراض کی درخواست موجود ہے لیکن دائر نہیں کرنا چاہتا، میری استدعا ہے کہ عدالت کوئی نئی تاریخ دینے کی بجائے اس نکتے پر غور کرے۔بعدازاں توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران اور بشریٰ کی بریت درخواستوں پر سماعت مزید ملتوی کر دی گئی۔
یاد رہے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے وکیل کی توشہ خانہ2 کیس دوسرے بینچ منتقل کرنے کی استدعا، یہ کیس اس ہائیکورٹ کے بہت سینئر جج سُن چکے، عدالت نے عمران اور بشری کی بریت کی درخواستوں پر سنا جانے والا کیس مزید ملتوی کر دیا۔
