26a3f29f 9906 4304 946e 759f7cb92dd0

خیبر پختونخوا کےمتاثرہ علاقوں اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاون کا نفاذ

پشاور: چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون کا نفاذ کر دیا گیا ،تمام اضلاع میں متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون کو یقینی بنایا جارہا ہے، جن علاقوں میں کورونا کیسز سامنے آرہے ہیں ان کو سیل کیا جارہا ہے، جس کا مقصد وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنا ہے،

تمام اضلاع کی تفصیلی رپورٹ پی ایم آر یو، چیف سیکرٹری آفس موصول،صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں ٹوٹل  240 متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیاہے،ان تمام علاقوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 2ہزار305 ہے،سمارٹ لاک ڈاون کی وجہ سے 5لاکھ 37ہزار10 افراد گھروں میں محصور ہیں،

ملاکنڈ ڈویژن میں 137 متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے،جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 1282 ہے، رپورٹ کے مطابق لاک ڈاون زدہ علاقوں میں 3 لاکھ 90ہزار 476 افراد گھروں میں محصور ہیں،بنوں ڈویژن میں 9 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے،

مزید پڑھیں:  الشفا ہسپتال اور خان یونس میں اسرائیلی حملے،مزید62فلسطینی شہید

جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 33 ہے،بنوں ڈویژن میں سمارٹ لاک ڈاون زدہ علاقوں میں کل 1685 افراد گھروں میں محصور ہیں،ڈی آئی خان ڈویژن میں کل 7 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیاہے،جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 30 ہے،ڈی آئی خان ڈویژن میں سمارٹ لاک ڈاون زدہ علاقوں میں کل 2660 افراد گھروں میں محصور ہیں،

ہزارہ ڈویژن میں 25 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے،جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 269 ہے،لاک ڈاون زدہ علاقوں میں کل 90ہزار 589 افراد گھروں میں محصور ہیں،کوہاٹ ڈویژن میں کل 15 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے،جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 164 ہے،

مزید پڑھیں:  وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس کی کل ملاقات طے

لاک ڈاون زدہ علاقوں میں کل 4150 افراد گھروں میں محصور ہیں،مردان ڈویژن میں 13 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے،جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 85 ہے،لاک ڈاون زدہ علاقوں میں کل 4920 افراد گھروں میں محصورہیں،پشاور ڈویژن میں 34 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے،

جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 442 ہے،لاک ڈاون زدہ علاقوں میں کل 42ہزار 530 افراد گھروں میں محصورہیں، متاثرہ علاقوں میں عوام وزیراعظم پاکستان کے احکامات پر عمل کررہے ہیں،اس وباء کے خلاف عوام، تمام ضلعی انتظامیہ اور دیگر ادارے مل کر جنگ لڑرہے ہیں، سمارٹ لاک ڈاون والے علاقوں میں عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔