ویب ڈیسک: مسند اقتدار سنبھالتے ہی ٹرمپ غیر قانونی تارکین وطن کے پیچھے پڑ گئے، ان کو وارننگ پر وارننگز مل رہی ہیں، اور اب تو ان غیرقانونی تارکین وطن کو ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک اور دھمکی دیدی۔
امریکی صدر نے ان غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اس سلسلے میں کارروائی جاری رہے گی، اور جن ممالک سے یہ لوگ آئے ہیں، ان کی حکومت کو انہیں واپس لینا پڑیگا۔
امریکی صدر نے ایک انٹرویو میں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جن ممالک سے یہ لوگ آئے ہیں انہیں واپس نہ لیا تو ان ممالک کو بھاری معاشی قیمت چکانا پڑے گی۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ معیشت کے بعد سرحدوں سے غیر قانونی تارکین وطن روکنا امریکی صدر کی تیسری ترجیح ہوگی۔
تجزیہ نگاروں نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر امریکہ میں رہنے والوں کیخلاف آپریشن تیسرے نمبر پر رکھا گیا تھا لیکن ٹرمپ نے سب سے پہلے اسے ہی نشانے پر رکھ دیا، ایسا لگتا ہے کہ یہ اس وقت ان کا پہلا ایجنڈا ہے اور اس پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔
یاد رہے اقتدار سنبھالتے ہی ٹرمپ نے غیر قانونی امیگریشن کو قومی ایمرجنسی قرار دیتے ہوئے ایک وسیع کریک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ مسند اقتدار سنبھالتے ہی ٹرمپ غیر قانونی تارکین وطن کے پیچھے پڑ گئے، ان کو وارننگ پر وارننگز مل رہی ہیں، اور اب تو ان غیرقانونی تارکین وطن کو ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک اور دھمکی دیدی۔
