تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے اہم

حکومتی کمیٹی کی تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے اہم پیشکش

ویب ڈیسک: وفاق اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات رکنے کا امکان، تاہم حکومتی کمیٹی کی تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے اہم پیشکش، حکومتی ٹیم کا درمیانی راستہ نکالنے کرنے کا عندیہ، حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کی رائے ہے کہ عدالت میں زیرسماعت معاملات پر کمیشن نہیں بن سکتا، تاہم پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے آپشن پر غور کیا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے مابین آج ہونے والے مذاکرات پر ڈیڈ لاک برقرار ہے، کیونکہ ایک جانب بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا کہنا ہے تاہم حکومتی مذاکراتی کمیٹی نئَے آپشن کی پیشکش کر رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی نے آج مذاکرات میں شرکت کرلی تو حکومت کے پاس ان کیلئے پیشکش موجود ہے، حکومت پی ٹی آئی کے مطالبے کو یکسر مسترد نہیں کرے گی، جبکہ حکومتی ٹیم کوئی درمیانی راستہ پیش کرے گی۔
رپورٹ کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کی رائے ہے کہ عدالت میں زیر سماعت معاملات پر کمیشن نہیں بن سکتا، لیکن پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے آپشن پرغور کیا جا سکتا ہے۔ یاد رہے پی ٹی آئی نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
مذاکرات کے حوالے سے وزیراعظم کے مشیر اور رہنما مسلم لیگ نون رانا ثنا اللہ نے سوال اٹھایا کہ مذاکراتی عمل کو چھوڑنے سے پاکستان تحریک انصاف کو کیا فائدہ ہوا۔ دوسری جانب چیئرمین پی ٹی ائی بیرسٹر گوہر نے سپیکر قومی اسملی ایاز صادق کے اجلاس بلائے جانے پر ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ حکومت کے ساتھ آج ہونے والے مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شامل نہیں ہوں گے۔
اس صورتحال میں سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اگر مذاکرات کا حصہ نہیں بنتی تو سپیکر کمیٹی کو تحلیل کردیں گے، اس کے بعد اپوزیشن والے جو کچھ باہر کریں گے، اس پر رسپانس حکومت دے گی۔ وفاق اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات رکنے کا امکان، تاہم حکومتی کمیٹی کی تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے اہم پیشکش، حکومتی ٹیم کا درمیانی راستہ نکالنے کرنے کا عندیہ،

مزید پڑھیں:  نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 331رنز کا ہدف دے دیا