ایاز صادق مذاکراتی عمل جاری رکھنے

ایاز صادق مذاکراتی عمل جاری رکھنے کیلئے کوشاں، اسد قیصر سے رابطہ

ویب ڈیسک: سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق مذاکراتی عمل جاری رکھنے کیلئے کوشاں ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے اسد قیصر سے ٹیلی فونک رابطہ بھی کیا ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی اور رہنما مسلم لیگ نون ایاز صادق نے مذاکراتی عمل جاری رکھنے کیلئے ایک اور کوشش کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی، اور انہیں مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی، تاہم پی ٹی آئی نے مذاکرات میں شرکت کی کوئی ٹھوس یقین دہانی نہیں کرائی۔
یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے گزشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی کو مذاکرات میں شرکت نہ کرنے سے آگاہ کیا تھا.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا صوبہ بھر میں16ہزار اساتذہ بھرتی کا فیصلہ