ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی تبدیلی کی خبریں بے بنیاد و قیاس ارائیاں ہیں، وہ ہی وزیر اعلی رہیں گے، انہیں صوبائی صدارت سے انہی کی درخواست پر ہٹایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کی اج کی نشت پر ہم بانی پی ٹی ائی کی ہدایت پر نہیں جا رہے، حکومت نے مذاکرات کے دوران ہمارے ایم این اے کے گھروں میں ریڈ کیا، ان کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت نے 9 مئی اور 26 نومبر کا جوڈیشنل کمیشن نہیں بنایا، حکومت نے حامی بھری تھی کہ ہماری آزادانہ ماحول میں بانی پی ٹی ائی سے اڈیالہ میں ملاقات کرائی جائے گی جو کہ نہیں کرائی جا رہی۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی تبدیلی کی خبریں بے بنیاد و قیاس ارائیاں ہیں، وہ ہی وزیر اعلی رہیں گے.
