ویب ڈیسک: تیمرگرہ میڈیکل کالج کے اخراجات کے حوالے سے ہو شربا انکشافات، کالج سے متعلق رپورٹ خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش کر دی گئی، جس میں بتایا گیا ہے کہ تیمرگرہ میڈیکل کالج میں کلاسز نہ ہونے کے باوجود 90کروڑ روپے کا خرچہ ہوش اڑا دینے والا ہے۔
صوبیہ شاہد نے اس حوالے سے بتایا کہ کالج جانوروں کی اماجگاہ بن چکا ہے، ڈیوٹی کیلئے کوئی نہیں آتا، جبکہ کروڑوں تنخواہیں وصول کی جا رہی ہیں۔
ممبر صوبائی اسمبلی عبیدالرحمان نے اس سلسلے میں توجہ دلاو نوٹس اسمبلی اجلاس میں پیش کر دیا، اس کے ساتھ ہی سپیکر نے توجہ دلاو نوٹس سٹینڈنگ کمیٹی کو بھیج دیا۔
یاد رہے تیمرگرہ میڈیکل کالج کے اخراجات کے حوالے سے ہو شربا انکشافات، کالج سے متعلق رپورٹ خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش کر دی گئی، جس میں بتایا گیا ہے کہ تیمرگرہ میڈیکل کالج میں کلاسز نہ ہونے کے باوجود 90کروڑ روپے کا خرچہ ہوش اڑا دینے والا ہے۔
