جہانگیرہ میں غیر قانونی تجاوزات

نوشہرہ، جہانگیرہ میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف اپریشن، تھڑے مسمار

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ کی تحصیل جہانگیرہ میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف اپریشن کیا گیا، جہانگیرہ بازار، صوابی روڈ، سٹیشن روڈ اور سروس روڈ پر بھاری مشینری کے ذریعے آپریشن کیا گیا ، اس دوران تمام تجاوزات مسمار کر دی گئیں۔
ٹی ایم او ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سرکاری نوٹس دینے کے باوجود بھی غیر قانونی تجاوزات نہیں ہٹائی گئیں، ان تجاوزات سے پیدل آنے جانے والوں سمیت بیمار افراد اور خصوصی طور پر ٹریفک روانگی میں مشکلات پیش آ رہی تھیں۔
تحصیل میونسپل آفیسر کے مطابق تجاوزات کے خلاف آپریشن کا عمل مستقل بنیادوں پر جاری رہے گا۔ یاد رہے ضلع نوشہرہ کی تحصیل جہانگیرہ میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف اپریشن کیا گیا.

مزید پڑھیں:  کراچی سے لاپتہ ہونے والے نوجوان کی جلی ہوئی لاش مل گئی